ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجسوی یادو کی 10 لاکھ سرکاری ملازمتوں کی پیش کش سے گھبراگئے نتیش کمار 

تیجسوی یادو کی 10 لاکھ سرکاری ملازمتوں کی پیش کش سے گھبراگئے نتیش کمار 

Wed, 21 Oct 2020 22:35:21    S.O. News Service

پٹنہ،21 /اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بہار اسمبلی انتخابات میں الزام تراشیوں کی سلسلہ اب تیز ہوگیا ہے۔ دریں اثنا گرینڈ الائنس کی جانب سے چیف منسٹر کے امیدوار اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ اگر وہ ناتجربہ کارہیں تو این ڈی اے کے رہنما بیس بیس ہیلی کاپٹروں سے ان کا پیچھا کیوں کررہے ہیں؟

صرف یہی نہیں تیجسوی نے نتیش کمار پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ وہ جسمانی اور دماغی طور پر تھک چکے ہیں۔ پٹنہ میں انتخابی جلسوں کے لئے روانہ ہونے سے قبل اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما انتخابات میں ضروری مسائل پر بات کیوں نہیں کرتے ہیں؟

تیجسوی نے کہا کہ وہ بہار کو آگے نہیں بلکہ پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ کے مطابق ہم منصوبہ بنا رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں۔

تیجسوی نے ناتجربہ کار کہے جانے پر کہا کہ ان کا تجربہ 50 سال کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ مدت کے دوران وہ نائب وزیر اعلی کے علاوہ اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔

انہوں نے کہاکہ نتیش جی 1985 میں پہلی بار ایم ایل اے کی حیثیت سے آئے تھے لیکن 1990 میں وہ مرکز میں وزیر بنے تھے۔ ان کے پاس کونسا تجربہ تھا؟ ہم پانچ سالوں میں نائب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دونوں بن چکے ہیں۔


Share: